کسان اتحاد

کسان اتحاد کیجانب سے بھی حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

اوکاڑہ (پاک صحافت) کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے پنجاب کے مختلف علاقوں سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ہمارے پاس اب احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام حجرہ شاہ مقیم میں کسانوں نے اپنے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ کیا۔ جس میں پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے ہزاروں کسان شامل تھے۔ مارچ کے دوران حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی جبکہ مارچ کے شرکاء نے حکومت مخالف بینرز اور پوسٹرز بھی اپنی ٹریکٹروں پر آویزاں کئے تھے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری حسان اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کھاد اور بیج سمیت تمام زرعی آلات کی قیمتوں میں کمی کرے۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور مطالبات تسلیم نہ کیے تو 31 مارچ کو پنجاب بھر سے ہزاروں کسان ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے جہاں دمام دم مست قلندر ہوگا اور کسان مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے