احسن اقبال

کرپشن کے شعبے میں عمران خان کی حکومت نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چار سالہ دور حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا لیکن کرپشن کے شعبے میں عالمی ریکارڈ بنانے میں ضرور کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، تمام اداروں کا تعاون ان کی پشت پر اور میڈیا کا گلا گھونٹ دیا تھا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی ان کے تھے، پھربھی ناکام رہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے طاقتور وزیراعظم تھے، عمران خان کے پاس 3 صوبائی حکومتیں تھیں، قوم کے سامنے خود کو آزادی کا چیمپئن بناکر پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 25 ہزار ارب کا قرضہ لیا گیا، جب معیشت مضبوط ہوگی تو ملک ترقی کرے گا اور ابھی ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے