طلال چوہدری

صرف پریس کانفرنس کرنے سے کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نو مئی واقعات میں ملوث افراد کو صرف پریس کانفرنس کرنے سے کبھی معافی نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کا پلان بنانے اور عملدر آمد کرنے والا عمران خان ہے، 9 مئی کا سب سے بڑا سرغنہ عمران خان ہے، عمران خان کو ایک درجن سے زائد مقدمات میں صاف ضمانت دے دی گئی۔ عمران خان کہتا ہے جو کچھ ہوا رہنماوں اور کارکنوں نے کیا، 9 مئی سے تم اپنی جان چھڑانا چاہتے ہو، بہت سارے لوگوں کا ضمیر جاگا ہے اور پریس کانفرنسز کرتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو پریس کانفرنس کرنے سے معافی نہیں ملے گی۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو اپنی پارٹی میں چھپنے نہیں دیں گے، جن پارٹیوں میں لوگ جارہے ہیں ان کے پاس جگہ ہوگی، نو مئی کا واقعہ ایک دن میں نہیں ہوا، کئی سال اس کی ٹریننگ کی گئی، نو مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، نو مئی کا کیس، ریاست کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، عدالت کسی کو چھوڑنے سے پہلے دیکھ لے گناہ گار ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ خواتین کو سیاست میں استعمال کیا، اگر کوئی دہری شہریت رکھتا ہے تو ہم کیا کریں، اگر ایسے لوگوں کو سزا نہ ہوئی تو مور، ٹیبل لیمپ اٹھانے والوں کو بھی چھوڑنا پڑے گا، اگر ان کیسز میں عمران خان کا ٹرائل نہ ہوا تو پھر سوال اٹھتا رہے گا، حملے کی ٹریننگ زمان پارک میں ہوئی، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور کسی بے گناہ کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے