نیئر بخاری

قومی خزانہ قومی امانت ہے کسی کے ‏باپ کا پیسہ نہیں کہ حساب اور احتساب نہ ہو۔ نیربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیربخاری کا کہنا ہے کہ قومی خزانہ قومی امانت ہے کسی کے ‏باپ کا پیسہ نہیں کہ حساب اور احتساب نہ ہو۔ عمران خان نے کتنے قومی تحفے بیچے ہیں ایک ایک پائی کا حساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیر بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خوف سے سانسیں اکھڑ رہی ہیں، گھبرانا نہیں والے نے اگر ملک دشمن شہریوں سے مدد نہیں لی تو بھاگتے کیوں ہو۔ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار نے غریب قوم کا ایک ارب روپے صرف گھر سے دفتر تک ہیلی کاپٹر سواری کے نشے میں اڑا دیا۔

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی تعریف صرف اتنی ہے کہ توشہ خانہ ان کی مرضی، کرپشن ان کا حق، نالائقی ان کا کردار اور جھوٹ، مکار، فریب، دھوکہ ان کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد آج لاہوریوں نے بھی آٹا، چینی، ادویات کھاد، چوروں کو اوقات یاد دلا دی ہے، آئین کا تماشہ بنانے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے