شہباز شریف

ووٹ کی جنگ لڑنے والوں کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا، شہباز شریف کا جیل سے پیغام

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن میں ن لیگ کی جیت پر جیل سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کی جنگ لڑنے والوں کا نام جمہوری جدوجہد میں سنہری حروف سےلکھاجائےگا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ ثابت ہوگیا ووٹ چوری سے عوام کو نواز شریف اور ن لیگ سے دور نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ الیکشن میں کامیابی پر شہباز شریف نے جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ ثابت ہوگیا ووٹ چوری سے عوام کو نواز شریف اور ن لیگ سے دور نہیں کیا جاسکتا، ان کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان سے وہی آواز آرہی ہے جس کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام نے دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اللہ تعالی کو منظور ہوا تو لوڈشیڈنگ کی طرح قوم کو غربت سے نجات دلائیں گے۔ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا چھین لیا جانے والا سفر پھر اسی جذبے سے شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے