شہزاد سعید چیمہ

عمران خان کی حکمرانی جیسے سیاہ دور کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی، شہزاد سعید چیمہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکمرانی جیسے سیاہ دور کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی۔ شہزاد سعید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران اور ریکارڑ مہنگائی کے بعد عوام عمران خان کو  مزید وقت نہیں دینا چاہتی۔

واضح رہے کہ شہزاد سعید چیمہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان نے اتحادیوں کو بھی بے توقیر کیا، اچھا ہوتا عمران خان باتوں کے بجائے ساڑھے تین سال عوام کے مسائل پر توجہ دیتے، عمران خان نے نوجوانوں کو خواب دکھائے۔ عوام کو یقین دلاتے ہیں چند گھنٹوں کا وزیراعظم اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے