مریم نواز

مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کے باعث آج پورا پاکستان رو رہا ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثر پورے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا، خواتین رو رہی ہیں کہ گھروں میں گیس نہیں آ رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 میں انتخابی ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کے پیدا کردہ مسائل کے باعث آج پورا پاکستان رو رہا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان، پنجاب اور لاہور کے چپے چپے پر نواز شریف، شہباز شریف کی خدمت کے نشان ہیں، خدمت مشکل کام ہوتا ہے، اس امتحان میں صرف نواز، شہباز سر خرو ہوئے، شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں ہر منصوبہ، ہر نوکری میرٹ پر تھی۔

واضح رہے کہ رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ عوام کو پتہ ہے کام کس نے کیا اور سیاسی انتقام کس نے لیا، جھوٹ کس نے بولا، مسلم لیگ ن نہیں ایک خاندان ہیں، خون کے رشتوں سے زیادہ آپس میں جڑے ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کارکن گاڑی سے گر کر زخمی ہوگیا جس کا بہت دکھ ہے، زخمی کارکن کو فون کیا، اس کی خیریت پوچھی، زخمی بچے نے کہا کہ نواز شریف کےلیے جان بھی حاضر ہے، یہ ہے جذبہ ہمارے کارکنوں کا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے