عظمی بخاری

شہبازشریف سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور احتساب عدالت سے سرخرو ہوچکے ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے باوجود شہباز شریف تمام اعلی عدالتوں سے سرخرو ہوچکے ہیں اور ان کے خلاف ایک روپیہ کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ الحمداللہ شہبازشریف اس وقت انٹرنیشنل صادق و امین ڈکلیئر ہوئے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز چار سال سے عدالتوں میں پیشیاں اور عمرانی بغض بھگت رہے ہیں۔ شہبازشریف عمران نیازی کے دور حکومت میں دو بار اور حمزہ شہباز دو سال جیل کاٹ چکے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف پہ وہی کیس بنایا جس میں نیب کو ڈھائی سال سے کچھ نہیں مل سکا، شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی حقیقت بشیر میمن نے عیاں کردی ہے۔ شہزاد اکبر ہر دوسرے دن ایف آئی اے لاہور آفس کے چکر لگاتا تھا لیکن ایف آئی اے شہبازشریف کے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور احتساب عدالت سے سرخرو ہوچکے ہیں، صاف پانی کمپنی کیس میں لاہور کی احتساب عدالت کا فیصلہ چیئر مین نیب کےخلاف چارج شیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے