کرم جرگہ

کرم میں قبائلی تنازع جرگے کے ذریعے حل، خلاف ورزی پر 14 کروڑ جرمانہ ہوگا

پاراچنار (پاک صحافت) ضلع کرم میں قبائلی عمائدین کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد 7 روز سے جاری جھڑپیں ختم ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق امن جرگے میں فریقین نے ایک سال تک فائر بندی کے معاہدے پر دستخط کر کے تنازع کو حل کیا۔ وفاقی وزیر ساجد طوری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرم میں فائر بندی کا معاہدہ نیک شگون ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر 14 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اصل مجرموں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی، جہاں واردات ہوگی مجرموں کا پتہ لگا کر کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ضلع کرم میں 7 روز سے زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں، قبائلی جھڑپوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 13 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ضلع کرم میں قبائلی تنازع کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کی خراب صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج اور ایف سی کو بھی طلب کیا گیا اور متنازع زمین پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے