مراد علی شاہ ایران

پاکستانی زائرین کو بسوں اور اپنی گاڑیوں میں سندھ سے ایران جانے کی اجازت دینے پر اتفاق

کراچی (پاک صحافت) اس سال سندھ سے پاکستانی زائرین کو بذریعہ بس اور اپنی گاڑیوں میں ایران جانےکی اجازت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ تا ایران بذریعہ سڑک سفر کرنے سے دوطرفہ سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ایران کے قونصل جنرل حسن نورین کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔

ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق ملاقات میں صحت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مل کر کام کرنے اور تھیلیسیما، امراض قلب اور دیگر امراض کے سندھ میں ماہرین کا ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ وزیر اعلی سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ کے طبی ماہرین ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں اس سال سندھ سے ایران زائرین کو بسوں اور اپنی گاڑیوں میں جانے کی اجازت دینے پر وزیراعلی سید مراد علی شاہ اور ایرانی قونصل جنرل کا اتفاق ہوا۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ بسیں اور گاڑیاں کراچی سے چابہار بذریعہ سڑک سے جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ سے درخواست کریں گے کہ کراچی تا چابہار راستہ کھولنے کیلئے بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے