سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف درخواست معاشی پالیسی کیخلاف قرار دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جماعتِ اسلامی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف آرٹیکل 184 تھری کے تحت جماعتِ اسلامی کی درخواست حکومت کی معاشی پالیسی کے خلاف ہے، جماعتِ اسلامی نجکاری کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی اٹھائے۔

تٖفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف جماعتِ اسلامی کی درخواست پر سماعت کی، بینچ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل تھیں۔ دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللّٰہ نے جماعتِ اسلامی کے وکیل رشید اے رضوی سے کہا کہ پارلیمنٹ کا احترام نہیں کیا جائے گا تو کیا پارلیمنٹ ناکام نہیں ہو گی؟

واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ایسا نہ کہیں کہ پارلیمنٹ ناکام ہو گئی، پارلیمنٹ کا احترام نہیں کیا جائے گا تو کیا پارلیمنٹ ناکام نہیں ہو گی؟ عدالتِ عظمیٰ نے جماعتِ اسلامی کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ کے ای ایس سی کی نجکاری کے معاہدے کو آرٹیکل 184 تھری کے تحت نہیں سن سکتے، ان مقدمات کو متعلقہ فورمز پر جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے