حافظ نعیم الرحمن

کراچی کے عوام کو غلاموں جیسا رویہ قبول نہیں ہے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی (پاک صحافت) حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ جو پارٹی بھی کراچی میں اقتدار میں آئی اس نے عوام کو غلام سمجھا، کراچی کے عوام کو غلاموں جیسا رویہ اب قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے چھٹے روز آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو کوئی ادارہ واپس نہیں کیا اور نہ اختیارات دیئے ہیں جبکہ کراچی کے عوام کی وجہ سے ہی اختیار اور اقتدار ان کے پاس ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے خلاف دھرنا طویل جدوجہد ہے۔ جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے استفسار پر تجاویز پیش کی تھیں لیکن جماعت اسلامی کی کسی تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید کو تجاویز پیش نہیں کرنے دی، جماعت اسلامی کے پاس آئینی، جمہوری اور قانونی راستہ ہے کہ پرامن جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے احتجاج کو مزید وسیع کرے گی، جماعت اسلامی عوامی دباؤ کے ذریعے سے حق لے کر رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے