مریم نواز

فوج کے آئینی کردارسے صرف ایک شخص کوتکلیف ہے، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوج کے آئینی کردارسے صرف ایک شخص کوتکلیف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ اچھی بات ہے، فوج کی سیاست سے دوری کیلئے تمام جماعتوں نے کوششیں کی تھیں، نقل کی عادت والے کو فوج کے آئینی کردارسے تکلیف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ ایسے شخص کو ہونا چاہیے جس پرکوئی داغ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا سربراہ اہل شخص کو ہونا چاہیے تاکہ عوام انہیں سلوٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ   پاک فوج محترم ادارہ ہے، ملکی حفاظت کیلئے افواج کی طرف دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو عمران خان کے گناہوں کا ٹوکرا اپنے سرنہیں اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت مختصر وقت میں بڑے فیصلے نہیں کرسکتی، حالات سے نمٹنے کے لیے الیکشن واحد حل ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان الٹے بھی لٹک جائیں انکا سیاسی مستقبل ختم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے