پرویز الہی مونس الہی

پرویز الہی اور مونس الہی کی اسپین میں جائیدادیں نکل آئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کی اسپین میں جائیدادیں نکل آئیں ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے دعوی کیا ہے کہ اسپین میں چوہدری پرویز الہی اور ان کے خاندان کے 3 پارکنگ پلازے اور ایک اسٹوریج ہال شامل ہیں۔ نیب کے خط پر ہسپانوی حکام نے چوہدری خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کردیں، جس کے بعد نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

دوسری جانب مونس الہی نے ردعمل میں کہا ہے کہ کوئی پارکنگ پلازہ اور اسٹوریج ہال ان کی ملکیت نہیں، ان کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، نیب بلائے گا تو جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، اثاثوں میں اضافہ 30 جون کے بعد ہوا تو وہ اگلے ٹیکس ریٹرن میں نظر آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے