پیپلزپارٹی

سندھ میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پیپلز پارٹی کامیاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی سمیت سندھ میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرتضی وہاب میئر منتخب ہوئے ہیں، حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے کاشف شورو میئر منتخب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن سے پیپلزپارٹی کے ارسلان اسلام شیخ، میر پور خاص سے عبدالرؤف میئر منتخب ہوئے ہیں۔ اسی طرح لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن سے انور علی لوہر جبکہ شہید بے نظیر آباد میونسپل کارپوریشن سے رشید بھٹی میئر منتخب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کی 22 میں سے 20 ضلع کونسلز میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ سندھ کی 36 میں سے 30 میونسپل کمیٹیز میں پیپلز پارٹی، ایک میونسپل کمیٹی میں جی ڈی اے کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔ سندھ کی 141 ٹاؤن کمیٹیز میں سے 121 میں پیپلز پارٹی، 5 میں جی ڈی اے، ایک میں آزاد اور ایک میں تحریکِ انصاف کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے