اسماعیل

کراچی میں منگنی کی تقریب پر بھی فلسطین کا رنگ چھا گیا

کراچی (پاک صحافت) فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہے ہیں ، وہیں اب پاکستانی شہری بھی غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایسا ہی کراچی کا نوجوان ہے، جس نے مظلوم فلسطینیوں کو اپنی منگنی کی تقریب میں بھی بھولنے نہیں دیا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے اسماعیل طلحہ نے اپنی منگنی کی تقریب میں فلسطینی مفلر اوڑھا ہوا تھا جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا تھا۔

اسماعیل کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ یہ میرا آئیڈیا تھا کہ اپنی خوشیوں میں فلسطینیوں کو بھی یاد رکھا جائے گا۔ مستقبل میں بننے والے دلہے میاں کا کہنا تھا کہ ہمار ا پلان تھا جس میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب اسماعیل نے اپنی منگنی کی تقریب میں ایک ڈونیشن باکس بھی رکھا تھا۔ اس ڈونیشن باکس کا نام فلسطین فنڈ تھا، جس میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امداد جمع کی جا رہی تھی۔

اسماعیل اس بات پر بھی خوش تھے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں، ان کا مقصد تھا کہ وہ فلسطین میں ہونے والے مظالم اور اظہار یکجہتی کے لیے آگاہی مہم چلائیں، اس کے لیے انہوں نے اپنی نجی محفل کو بھی استعمال کیا، جس میں موجود مہمانوں کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے