پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا معاملہ، ن لیگ کا پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں وزیر اعلٰی کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری پرویز الہی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بیرونِ ملک ہونے کے باعث پرویز الہٰی سے مشاورت کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا نمائندہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے یا تو ملاقات کرے گا یا ٹیلی فون پر ان سے رابطہ کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیر ِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر کو لکھے گئے خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے 3 نام بھجوائے ہیں ۔ خط میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے