سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت امر بالمعروف کے نام پر منکرات پھیلا رہی ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت امر بالمعروف کے نام پر منکرات پھیلا رہی ہے، اپنی سیاست چمکانے کے لئے قرآنی اصطلاحات کا استعمال صحیح نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ٹمٹماتا چراغ اور گرتی دیوار کی مانند ہے، جو اپنی نااہلی اور نالائقی کے بوجھ سے خود ہی گر رہی ہے۔ ہر روز عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے والی حکومت اب خود شدید مشکلات کا شکار ہے۔ پہلے وزیراعظم نے ریاست مدینہ کا نام اور اب قرآنی اصطلاحات کا غلط استعمال بھی شروع کر دیا۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مدینہ کی اسلامی ریاست کے لفظ کا استحصال کیا۔ ساڑھے تین سال سے زائد عرصہ میں ایک قدم بھی ریاست مدینہ کی طرف نہیں اٹھایا، بلکہ الٹا ملک میں شراب، فحاشی و عریانی، کرپشن اور سودی نظام میں اضافہ ہوا۔ گالی گلوچ کا کلچر پروان چڑھا جس کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے۔ وزیراعظم آپ کا یوم حساب قریب، آپ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ ہم حکومت اور وزیراعظم سے پوچھتے ہیں کہ انھوں نے اس قوم کو اتنے دھوکے دیے کہ اب ملک کا کوئی فرد آپ پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے