رانا ثناءاللہ

عمران خان ایک فتنہ ہے جس کا علان ضروری ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملک و قوم کے خلاف فتنہ بن چکے ہیں جس کا علاج کرنا نہایت ضروری ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک فتنہ ہے، اگر تمام ادارے اس کا ادراک کرکے اس کا علاج نہیں کریں گے تو یہ اس ملک کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔ اس سے پہلے اس فتنے کو کچلنا ضروری ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کو عمران خان کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس اتنا اختیار ہے کہ اس کا عدالتی فیصلہ ہمیشہ کیلئے اس فتنے کو قوم سے دور کردے، اس کے علاوہ 25 مئی کے کیس میں عمران خان کا علاج ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماعت سپریم کورٹ کو کرنی ہے، وہ صرف توقع کرسکتے ہیں، حکم جاری نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے