شہباز شریف

وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

سمرقند (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی تاجکستان کے صدر سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سمرقند میں ایس سی او ہیڈز آف کونسل کے اجلاس کے موقع پر صدر امام علی رحمن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی مفاد اور دوطرفہ تعاون کے تمام پہلووں پر بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے باہمی و علاقائی سلامتی، باہمی اعتماد کے فروغ، موجودہ عالمی خطرات اور چیلنجز، علاقائی استحکام اور سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان قابل اعتماد، تعمیری اور اعلیٰ سطحی رابطوں، بین الپارلیمانی روابط، دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے