محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک ہفتے کے دورے پر واشنگٹن روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک ہفتے کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے کے وفد کا اس ماہ کے آخر تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے دور امریکا کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیو سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان آئی ایم ایف سے ای ایف ایف قرضے کیلئے مشن بھیجنے کی درخواست کرے گا۔ وزیر خزانہ کا دورہ 13 سے 21 اپریل تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ اپریل میں نئے اور بڑے پروگرام پر آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے۔

انھوں نے کہا تھا کہ 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے