مراد علی شاہ

کراچی میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھا جائے۔ وزیراعلی کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی نے بریفنگ دی۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ چینی کی 123 روپے ہول سیل قیمت اور 130روپے ریٹیل قیمت کو برقرار رکھا ہے۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ کراچی میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھا جائے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس نے کابینہ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ہر صورت کنٹرول کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مارچ میں 55 مقابلےکئے، 10 کرمنل مارے گئے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا جس تھانے کی حدود میں کرائم ہو رہا ہے اُس کا ایس ایچ او اور ایس ایس پی جوابدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے