گوگل

گوگل پر عائد 150 ملین یورو کا جرمانہ برقرار

کراچی (پاک صحافت) فرانسیسی عدالت نےامریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل پرعائد کیے جانے والے 150 ملین یورو جرمانے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ صادر کردیا ہے۔ خیال رہے کہ فرانس کے اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے اختیارات سے تجاوز کرنے اورمشتہرین کے ساتھ امتیازی سلوک پرگوگل کی بانی کمپنی الفا بیٹ کےخلاف کیس دائر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی عدالت نے اس کیس کے تناظرمیں 2019 میں 150 ملین یوروجرمانہ عائد کرتے ہوئے گوگل پر غیر واضح اشتہارات چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ فرانس کے مسابقی کمیشن کی جانب سے گوگل پر کیا جانے والا یہ پہلا جرمانہ تھا۔ٹیکنالوجی جائنٹ کی جانب سے اس عدالتی فیصلے اور جرمانہ ختم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے میں گوگل کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک سالانہ رپورٹ جاری کرے گا، جس میں ان تمام ویب سائٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی جن کے ایڈزاکاؤنٹس گوگل کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر معطل کیے گئے، جب کہ رپورٹ میں مشتہرین کی جانب سے کی گئی خلاف ورزیوں کی تفصیل بھی بیان کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے