بلاول بھٹو

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کا سپریم کورٹ کی جج تعینات ہونا خوش آئند ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کا سپریم کورٹ کی جج تعینات ہونا خوش آئند ہے۔ اس سے ملک میں خواتین کی ترقی کیلئے راہیں کھلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جسٹس عائشہ ملک کا اعلی ترین عدالت میں جج تعینات ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی سے دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ مزید اجاگر ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کی ملک کی سب سے بڑی عدالت میں تعیناتی نے مستقبل میں خواتین کے لئے ترقی کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی پاکستان میں خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی منزل کی جانب ایک اور قدم ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج تک کوئی خاتون جج تعینات نہیں ہوئیں اور جسٹس عائشہ ملک کا نام دوسری مرتبہ کمیشن کے سامنے رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے