پولنگ انتخابات

سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

سیالکوٹ (پاک صحافت) الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن پی پی 38 کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی 38 میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں انتخابی نشان الاٹ کردیے، حلقے میں پولنگ 28 جولائی کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کی حتمی فہرست کے مطابق حلقے میں پانچ امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ نون اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں سمیت 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احسن سلیم، نون لیگ کے طارق سبحانی، ٹی ایل پی کے فہیم مشتاق سمیت 5 آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے