مصطفی کمال

کراچی سے خیبر تک ظلم کے نظام کو ختم کر دیں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سیٹیں مصطفیٰ کمال کی جوتی کی نوک پر ہوتی ہیں، اگر کوئی بھائیوں کو لڑوائے گا تو مصطفیٰ کمال سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گا، ان کا کہنا ہے کہ  کراچی سے خیبر تک ظلم کے نظام کو ختم کر دیں گے، آج بھائی کو بھائی سے لڑانے والا دشمن بھی دیکھ رہا ہوگا، ہم نے دشمنوں کی سازشوں کو نیست و نابود کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے تحت منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک دشمنوں نے زبان کے نام پر قتل عام کروایا، آج کے بعد کسی کو خراش نہیں آنے دوں گا۔ جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا ملک کے دشمنوں نے زبان کے نام پر قتل عام کروایا، ماضی کے حکمرانوں نے بھائی کو بھائی سے لڑا کر شہدا قبرستان آباد کیا لیکن آج کے بعد زبان کے نام پر کسی کو خراش نہیں آنے دوں گا۔

واضح رہے کہ سہراب گوٹھ میں منعقدہ جسلے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ  میں نے کہا تھا کہ ظلم کی دیوار گرے گی، بہت عرصے سے کہتا رہا ہوں ظلم کی شہ رگ کٹےگی، اللہ نے مظلوموں کی آواز سن لی ہے، میری آواز پر سہراب گوٹھ کے پشتونوں نے لبیک کہہ کر نفرتیں ختم کر دیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا بھارت نے افغانستان میں قونصلیٹ سفارت کاری نہیں دہشت گردی کے لیے بنائے، بھارت پاکستان میں افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کراتا ہے، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، اور امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے