شہباز شریف مولانا

نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے۔ مولانا فضل الرحمن

لاہور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سچ بے نقاب ہوچکا ہے کہ نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، انہیں اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، یہ تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب رہے گا۔

اس سے قبل رہائش گاہ آمد پر شہباز شریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے