مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا: حریت رہنما

مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا: حریت رہنما

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا خطے میں کبھی بھی پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اتوار کو سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں پاکستان اور بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی ظالمانہ پالیسی ترک کرے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے کیونکہ یہ عمل تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور باوقار حل کا واحد راستہ ہے۔

جموں وکشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان سے کنٹرول لائن کے آرپار رہنے والے لوگوں کو اپنے محفوظ مستقبل کے حوالے سے ایک نئی امید ملی ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبد الصمد انقلابی نے امریکی حکومت کے بیان کی تعریف کی جس میں بھارت اور پاکستان پر تنازعہ کشمیر پر براہ راست بات چیت شروع کرنے پر زوردیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر تحریک استقلال نے سرینگرمیں ایک اجلاس میں اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک بیان میں اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔

جموں خطے سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند رہنمائوں حنیف کالس، امیر محمد شمسی اور مولانا عبد القیوم متو نے ایک مشترکہ بیان اور شاہین اقبال نے ایک الگ بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو تحریک استقلال کے علیل چیئرمین غلام نبی وسیم کی عیادت کیلئے اتوار کو سرینگر کے صورہ ہسپتال گئے، غلام نبی وسیم سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے