مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ ہے۔ شہباز شریف نے ماسکو میں کروکس ایکسپو سینٹر میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 62 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خود کار اسلحے سے لیس کم از کم 3 حملہ آوروں نے سٹی ہال میں گھس کر فائرنگ اور دھماکا کیا، دھماکے سے کنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی، دھماکے کے باعث کنسرٹ ہال کی چھت گرنے سے لوگ دب گئے۔

مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ رات آٹھ بجے کے قریب پیش آیا جب ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا، آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت عمارت میں 6000 سے زائد افراد موجود تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے