خواجہ سعد رفیق

کراچی ایکسپریس آتشزدگی واقعے میں تخریب کاری کا امکان ہے۔ وزیر ریلوے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس آتشزدگی واقعے میں تخریب کاری کا امکان ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، بظاہر لگ رہا ہے کہ ٹرین کی بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تحقیقات کریں گے کہ زنجیر کھینچنے کے کتنے وقت بعد ٹرین رکی اور خاتون کو کیوں کودنا پڑا، ریلوے حادثے سے متعلق حقائق ایک دو روز میں سامنے آجائیں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی تباہی کی لمبی داستان ہے، ہم پچھلی حکومت کی طرح لوگوں سے جھوٹ نہیں بولیں گے، پھاٹک لگانے کے لیے صوبائی حکومت یا ڈسٹرکٹ کونسل فنڈز دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن جن مقامات پر پھاٹک لگانے کی ضرورت ہے مل کر بیٹھ جائیں، فنڈز دے دیں ہم لگا دیں گے، صوبائی حکومت فنڈز فراہم کر دے، ہم پھاٹک لگانے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے