جاوید لطیف

عمران خان پہلے معافی مانگیں پھر مذاکرات ہوں گے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پہلے معافی مانگنا ہوگی پھر مذاکرات ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پارلیمینٹ کو گالیاں نکالتا تھا اس کو معافی مانگنا ہوگی پھر بات ہوگی۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جب صحافیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا کیا اس پر سوموٹو نوٹس لیا گیا، نواز شریف کو باہر رکھ کر اگر کوئی الیکشن چاہتا ہے تو یہ ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کیسوں پر معافی مانگ لیں کل الیکشن کرا لیں، عمران خان کو پہلے معافی مانگنا ہوگی پھر مذاکرات ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے