رانا ثناء اللہ

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بلدیاتی انتخابات کے دوران تصادم کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کو انعقاد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں تو دو اس کی مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تصادم اور امن وامان کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، کوئی ایک چھوٹا سا واقعہ کراچی اور حیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن سے متعلقہ دیگر فریقین کو معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کی فضا کو ڈی فیوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں، آئین اور قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے