انوار الحق کاکڑ

انتہا پسندی کسی بھی شکل میں ہو اس کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کسی بھی شکل میں ہو اس کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوں  نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ کریں گے اور انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شدت پسند رویے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور اسے قانون سے روکا اور کنٹرول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست یا معاشرہ ایسے عناصر کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتشار ہو تو کسی قسم کا حکومتی نظام نہیں چل سکتا، رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی آئے گی۔ 9 مئی کو ریاست کے دفاعی نظام پر حملہ کیا گیا اور جس نے بھی اس دن قانون کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف بغیر کسی خوف و رعایت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ نےمزید کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر عمل کر کے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یقین ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کریں گے، مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے