فیصل کریم کنڈی

عمران خان اقتدار کی ہوس میں ہر جرم کرسکتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں ہر جرم کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ صرف صوبہ پنجاب تک محدود رہے گا اور اسلام آباد نہیں پہنچے گا۔ یہ لوگ خونی مارچ کی بات کررہے ہیں، عمران خان کو ملکی معیشت اور سیلاب سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ لانگ نہیں بلکہ سلو مارچ ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے لانگ مارچ کے مقاصد سب کے سامنے رکھے ہیں، اللّٰہ نہ کرے کہ ایسی صورتحال پیدا ہو جیسی واوڈا نے بتائی ہے۔ کل ایک آڈیو لیک سامنے آئی ہے، جس سے پی ٹی آئی کے اصل مقاصد سامنے آئے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے جس طرح اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی اس کا فائدہ بھارت کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے کسی کے بھی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے، بیک ڈور سے رابطے پی ٹی آئی والے کرتے ہیں، رات کو پاؤں پڑتے ہیں اور دن کو بڑھکیں مارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے