ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کاروائی سے بچنے کے لیئے دو نئے وکیلوں کا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کاروائی سے بچنے کے لیئے دو نئے وکیلوں کا اعلان کردیا

واشنگٹن (پاک صحافت) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے سے بچنے کے لیئے 2 نئے وکیلوں کا اعلان کردیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کاروائی کے خلاف لڑیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قانونی ٹیم کی سربراہی کے لیے 2 نئے وکیلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قابل عزت وکیل میری قانونی جنگ لڑیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی وکیل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کیس لڑنے کو تیار نہیں، امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے وکیل انہیں چھوڑ کر جاچکے ہیں، خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سماعت 9 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی، 232 ارکان نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیئے اور 197 ارکان کانگریس نے مواخذے کی مخالفت کی جبکہ ری پبلکن پارٹی کے 10 ارکان نے ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

ڈیمو کریٹس کی جانب سے پیش کیے گئے مواخذے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر شہریوں کو بغاوت کے لیے اکسانے کا الزام ہے جبکہ ٹرمپ کیپٹل ہل مظاہرے پر سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں دوسری بار مواخذے کا سامنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے