مصطفی کمال

کاش گھڑی چوری کا واقعہ پیش نہیں آتا۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کاش توشہ خانہ سے گھڑی چوری کا واقعہ پیش نہیں آتا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق اور سچ کو وقت پر بول دینا چاہیے، عمران خان ہر وقت جھوٹ بولتے رہے، کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اور گئے، انہوں نے کہا 90 روز میں کرپشن ختم کر دیں گے، نہیں کی، جھوٹ بولا۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آپ آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، آپ نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا، وہ آج بھی اداروں پر بہتان لگا رہے ہیں، آپ نے کہا تھا وزیراعظم اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنادیں گے، نہیں بنایا، آپ سے بڑا کوئی اور آپ کا دشمن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ ان کی حکومت امریکا نے ختم کی، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت پاپولر ہیں، سن لیں! پاپولر فرعون، یزید بھی تھا، آپ پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہورہے ہیں۔ توشہ خانہ کے معاملے پر شاہی خاندانوں میں بحث ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے