ارطغرل غازی کے بعد عثمان چند دن میں پاکستان میں ہونگے

(پاک صحافت) مشہور ترک ڈراما سیریز ’کورولس عثمان‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ترک اداکار نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بوراک اوزچیوت کو سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر مبنی تاریخی سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورولس عثمان‘ کے مرکزی کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے