سراج الحق

حکمرانوں کی پالیسیوں کیوجہ سے لوگوں کا سانس لینا دشوار ہو چکا ہے۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت لوگوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوچکا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کو خودکشی پر مجبور کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران پارٹی اور نام نہاد بڑی اپوزیشن جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں۔ ملک پر مسلط ظالم اشرافیہ کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ 22 کروڑ عوام کی اکثریت اشیائے خورد و نوش خریدنے کی سکت نہیں رکھتی۔ چینی مارکیٹ سے غائب اور قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے۔ حکومت نے گیس پر سبسڈی ختم اور بجلی کی قیمتیں مہنگی کر کے عوام کا ایک دفعہ پھر گلا گھونٹ دیا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کو بھی عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سوا تین سال سے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے احتساب کے نعرے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ پی ٹی آئی نے نیب کے اختیارات ختم کرکے قبل از وقت این آر او لیا، موجودہ حکومت کے نزدیک احتساب صرف مخالفین کا ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے