مریم اورنگزیب

دماغی مریض شخص ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سترہ جولائی کو جو الیکشن ہوا اس میں پی ٹی آئی کی بیس اسی سیٹوں پر الیکشن ہوا، دماغی مریض شخص جو ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے ملک کے ہر ادارے کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سری لنکا بنانا چاہتا ہے، ہٹلر مائنڈ سیٹ ہے جو بیس سیٹوں پر الیکشن جیتنا چاہتا ورنہ الیکشن کمیشن کو آگ لگا دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اونگزیب نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے عمران خان کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین اپریل کو عمران خان کی جانب سے آئین شکنی ہو رہی تھی، ڈپٹی سپیکر اسپیکر اور صدر کے عہدے سے آئین شکنی کروائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہی شخص امپورٹڈ حکومت بیرون ملک سازش کا پرچہ لے کر سات مارچ کو ملا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ پاگل شخص ملک کا وزیر اعظم تھا تو اس وقت جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا؟ ریاستی اداروں پر منظمُ طریقے سے حملہ آور ہوتا ہے کیونکہ حکومت نہ بچائی؟ مریم اونگزیب نے کہا کہ عوام کو بھوکا کیا، معیشت کو تباہ کیا داخلہ و خارجہ پالیسی کو خراب کیا، کبھی طیبہ گل کو اغواء کر کے چیئرمین نیب کو ویڈیو دکھا کر سیاسی مخالفین کے خلاف کیسز بنائے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کو جاوید اقبال بنانا چاہتا ہے کیونکہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی اور نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن میں اصلاحات کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ امورِ سمندر پار پاکستانی اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے