ناصر حسین شاہ

سب کو چور کہنے والا چوروں کا سردار نکلا۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سب کو چور کہنے والا خود چوروں کا سردار نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ریاست مدینہ کا علمبردار خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑی دبئی کی گلیوں میں بیچتے پکڑا گیا۔ اب عمران خان کے پاس لوگوں کے سامنے بولنے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ اپنی چوری چھپانے اور این آر او لینے کے لیے دباو ڈالنا ہے۔ صادق اور امین کا ایوارڈ یافتہ نہ صرف خود رسوا ہوا بلکہ بہت ساروں کو رسوا کرگیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی میڈیا کے دانشور فواد چوہدری کو کورونا انجیکشنز پر کمیشن لینے پر شرم آنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے