سندھ حکومت

کنٹونمنٹ بورڈالیکشن، پیپلز پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے صوبے میں کنٹونمنٹ بورڈالیکشن میں پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز میں پیپلز پارٹی نے 51 امیدواروں کو فائنل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کے 39 امیدوار میدان میں ہونگے۔ جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی کے مطابق فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے 10 امیدوار میدان میں ہونگے۔پیپلز پارٹی کے کورنگی کریک کنٹونمنٹ میں 5, منوڑا کنٹونمنٹ میں 2 امیدوار انتخاب لڑینگے۔ کراچی کینٹونمنٹ بورڈ صدر میں 5 کلفٹن کنٹونمنٹ میں 10 امیدواروں کو فائنل کرلیا۔

واضح رہے کہ یپلز پارٹی ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے لیے بھی 10 امیدوار میدان میں اتارنے کے کی حتمی فیصلہ کرلیا ۔ حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈز نشستوں کے 10 اور پنو عاقل کنٹونمنٹ کی نشست پر ایک امیدوار میدان میں ہوگا۔ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات 12 ستمبر کو ہو نگے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے