مولانا فضل الرحمان

کارکنان کی محنت اور ہمت نے ناجائز حکمرانوں کے قلعے کی دیوار گرا دی، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کے پی کے میں جے یو آئی کی کامیابی پر کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی شب و روز محنت اور ہمت نے ان ناجائز حکمرانوں کے قلعے کی دیوار گرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام، جماعتی ورکرز، عہدیداران اور تمام امیدواران کو بہت بہت مبارک ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی یہ محنت اس ناجائز حکمرانی کے قلعے کی آخری اینٹ نکلنے تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے، انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک جے یو آئی ایف 64 میں سے 19 تحصیلوں میں برتری حاصل کر کے سب سے آگے ہے، چار میں سے تین اہم شہروں پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں جے یو آئی کا میئر کا امیدوار بھی آگے ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سب سے آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے