سارہ خان

سارہ خان ایک بار پھر دلہن بن گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان  کی دلہن کے روپ میں نئی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ سارہ خان کی جانب سے اپنے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ سے لی گئی ویڈیوز انسٹا اسٹوریز پر شیئر کی گئی ہیں، اس نئے فوٹو شوٹ میں سارہ خان  بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان لال رنگ کا خوبصورت لباس اور زیورات پہنے ہوئے ہیں، سارہ خان کی خوبصورت ویڈیوز پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر سارہ خان کے اس برائیڈل فوٹوشوٹ کی متعدد ویڈیوز بھی فین پیجز کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ ڈرامے دینے والی ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان مداحوں کے سا تھ اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں، سارہ خان کے دن بہ دن سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ خیال رہے کہ انسٹا گرام پر 7.9 ملین فالوورز رکھنے والی سارہ خان کی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی اور بیٹی عالیانہ کی پیدائش کے بعد شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے