فضل الرحمان

چند دن میں خط مرجائے گا اور ہلانے والا ہاتھ شل ہوجائے گا، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چند دن میں خط مرجائے گا اور ہلانے والا ہاتھ شل ہوجائے گا۔ سیکیورٹی اداروں نے بتا دیا خط میں بیرونی سازش نہیں، عمران خان نے ملکی خزانے کومال غنیمت سمجھ لیا، مال غنیمت کو ہضم کرنا اتنا آسان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہ ہونے کے باوجود سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، سپریم کورٹ ترجیحی بنیاد پرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قراردے۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا ہے کہ ارکان کوتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کاحق دیا جائے، سپریم کورٹ میں نارمل پروسیڈنگ پرتشویش ہے، ادارے آئین کے تحفظ کیلئے اپنا کردارادا کریں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ قو م بیدار ہو اور باہر نکلے، آئین کی بالادستی، جمہوریت نظریاتی بنیاد ہیں، پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کوہلا کررکھ دیا، آئین کے ساتھ کھلواڑ رہا تو پاکستان کا وجود سوالیہ نشان بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 197 ارکان کو غدارقرار دیا جا رہا ہے، ارکان کو غدار قرار دینا انسانیت کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے