راجہ پرویز اشرف

قرآن پاک کی بے حرمتی سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہوں، ریاستوں کو اس طرح کی کارروائیوں کی روک تھام کے اقدامات کرنے چاہئیں، اسلام تمام مذاہب کے ماننے والے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں انتشار، بدامنی اور نفرت انگیز کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں، اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے مسلم امہ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے