ناصر حسین شاہ

ڈالر دو دن میں سات روپے گِرجاۓ تو تحریک انصاف کے استعفی تو بنتے ہیں، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزارت اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جب اسٹاک ایکسچینج دو دن میں اڑتیس ہزار سے چھیالیس ہزار پوائنٹس تک اور ڈالر دو دن میں سات روپے گِرجائے تو تحریک انصاف کے استعفی تو بنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جب تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ اسمبلی سے استعفی آجائیں تو سمجھ جائیے گا کہ یہ استعفوں کے معاملے میں سنجیدہ ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ جن اسمبلیوں میں اب اکثریت نہیں رہی وہاں سے استعفی دینا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے