چاند

چاند کیسے وجود میں آیا، ماہرین نے راز سے پردہ ہٹا دیا

کیمبرج (پاک صحافت) چاند کیسے وجود میں آیا؟ اس حوالے سے ماہرین فلکیات نے پتا لگا لیا۔ ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2013 میں روس کے اوپر آسمان میں پھٹنے والا چیلیابنسک شہابِ ثاقب ممکنہ طور پر اس بڑی ٹکر میں شامل ہو جس کے نتیجے میں چاند وجود میں آیا ہے۔ خیال رہے کہ یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں محققین سمجھتے ہیں یہ خلائی چٹان اس قدیم تصادم کا حصہ رہی ہے جس کی وجہ سے زمین کا ایک ٹکڑا ٹوٹا اور 4.5 ارب سال قبل چاند وجود میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کی جانب سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ نظامِ شمسی کے تشکیل پانے کے دوران ایک مریخ کے جتنی شے ہمارے سیارے سے آکر ٹکرائی، جس کے نتیجے میں مٹیریل خلاء میں نکل گیا اور پھر اس مٹیریل سے جُڑ کر چاند بنا۔نو سال قبل 60 فٹ چوڑے چیلیا بِنسک زمین کے ایٹماسفیئر سے  5 لاکھ ٹن ٹی این ٹی کے برابر توانائی کے ساتھ ٹکرائا، جس کے سبب دنیا بھرمیں دُگنی دھمک گئی۔

واضح رہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور 1600 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔یہ دریافت خلاء میں چٹانوں کے درمیان ہونے والے تصادم کی ڈیٹنگ کرنے کے نئے طریقی سے سامنے آئی، جو ان چٹانوں میں موجود منرلز کا مائیکرو اسکوپک تجزیہ کر کے کی جاتی ہے۔اس کے متعلق مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن سائنس دانوں کو امید ہے کہ یہ تکنیک انہیں اس نظامِ شمسی کے ابتدائی دور کے متعلق جاننے میں مدد دے گی کہ یہ نظام موجود شکل میں کیسے ڈھلا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے