ٹوئٹر

اب آپ کو ٹوئٹر کافی حد تک فیس بک اور انسٹاگرام سے ملتا جلتا نظر آئے گا

لاہور (پاک صحافت) جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدا ہے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کافی کچھ تبدیل ہوا ہے۔ مگر اب آپ کو ٹوئٹر کافی حد تک فیس بک اور انسٹاگرام سے ملتا جلتا نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے اب الگورتھم پر مبنی مواد پر زیادہ زور دیا جائے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے نیوزفیڈ پر ایسی پوسٹس کی بھرمار ہوگی جو ایسے اکاؤنٹس کی ہوں گی جن کو آپ فالو ہی نہیں کررہے۔ میٹا کی جانب سے جولائی 2022 میں اس طرح کے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سسٹم کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام میں صارفین کے نیوزفیڈ پر ریکومینڈڈ پوسٹس کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ٹوئٹر پر تمام صارفین کو پلیٹ فارم پر بہترین مواد نظر آئے، جس کی وجہ سے ہم ریکومینڈیشنز فیچر کو تمام صارفین تک توسیع دے رہے ہیں۔ آسان الفاظ میں اب ٹوئٹر پر الگورتھم ایسے اکاؤنٹس کا مواد زیادہ دکھائے گا جن کو آپ فالو نہیں کررہے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے