ڈالر

پی ٹی آئی حکومت جاتے ہی ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے جاتے ہی ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی آگئی، ڈالر 183 روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔ یاد رہے کہ یاد رہے کہ جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 189 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 75 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 184.68 سے کم ہو کر 182.93 روپے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز بھی مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی۔ دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1700 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 144 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے