پاکستان چین

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) چین نے پاکستان کا دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالرز 7.1 فیصد شرح سود پر بطور قرض لیے تھے، پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی۔ پاکستان نے گزشتہ سال رول اوور پر لیے قرض پر سود کی مد میں 26.6 ارب روپے ادا کیے۔ پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔

چین نے ابتدائی طور پر قرض پر موجودہ شرح سود میں مزید اضافے کی درخواست کی تھی، اس وقت پاکستان اس قرض پر 7.1 فیصد کی شرح سے ادائیگی کر رہا ہے، یہ شرح 6 ماہ کے ”سیکیورڈ اوور نائٹ فائننس ریٹ پلس 1.715 فیصد کے فارمولے“ کے تحت متعین کی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ چین نے غیر رسمی طور پر قرض رول اوور پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے جب کہ وزارت خزانہ چین کی جانب سے باضابطہ جواب کی منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے